UA-70510834-1

 

یاغستان ڈاٹ کام فاٹا (پاکستان) کی سطح پر ایک معلوماتی، اخباراتی اور تجزیاتی ویب سائٹ ہے، جو کہ فاٹا کے قبائلی باشندوں کی تاریخ، ثقافت، رواج، مسائل، وسائل، حقوق اور اصل چہرے و آواز کو نوک قلم کے ذریعے پاکستان و اقوام عالم تک پہنچانے کے غرض سے آن لائن کی گئ ہے۔اس ویب سائٹ پرخاوندان قلم،نئے لکھاریوں، ادیبوں، شعراء اور بالخصوص فاٹا کی صحافتی برادری کی حوصلہ افزائی اور معیاری نثر و نظم کو جگہ دی جائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے قلمی اور فنی تعاون سے نئے فاٹا کی نمود کے لئےیاغستان ڈاٹ کام ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔ معزز قارئین کی دلچسپی اور وساطت سے ہم اپنی نئی نسل کی مثبت ذہن سازی، اخلاقی تربیت، رواج و ثقافت سے آشنائی، مذہب بیداری اور اپنے دیرینہ اجتماعی مسائل پر مغز بحث کے ذریعے انکا حل اور ادراک تلاش کرینگے۔

آئیے، یاغستان ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے ایک نئے تمدن کی ابتداء کریں۔ایک پرفخر معاشرے کی تشکیل کرکےاپنے لوگوں کو فکروتصوراوردیدہ ور سوچ سے مزین ایک ایسا بیدار شعور عطاکریں، جس سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل، مستقل امن کے دامن میں، سکون کی نیند سو سکے۔

نوٹ:واضح رہے کہ یاغستان ڈاٹ کام کے صفحات پر شائع شدہ مواد میں پیش کردہ آراء، مباحث اورنظریات، مصنف کے ذاتی خیالات تصور ہونگے،ضروری نہیں کہ یہ”یاغستان ڈاٹ کام‘‘کے رسمی خیالات ہوں۔ (ایڈیٹر ادارہ)