سنئر صحافی اور کالم نگار شیریار محسود نے پولیٹیکل ایجنٹ سمیت چھ افراد کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیاس

1275

نمائندہ یاغستان ڈاٹ سنئر صحافی اور کالم نگار شیریار محسود نے مورخہ 2017/12/8 جمعے کے دن پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالسلام خٹک،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نائب دین داوڑ،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمداشفاق،تحصیلدار لدھا محمد ایوب،خلیفہ فضل الرحمن گنڈاپور اور منشی محمد رفیق محسود کو ہائی کورٹ کے سنئر وکیل اسد عزیر محسود کے ذریعے دو دو کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔جاری ہونے والے نوٹسز میں شیریار محسود نے ان اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن نے بے بنیاد الزامات لگاکر مجھے حوالات میں بند کیا اور کئی گھنٹے حبس بےجا میں رکھنے کے بعد ضمانت دینے پر مجبور کیا۔نمائندہ یاغستان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے شیریار محسود نے کہا کہ گرفتاری سے کچھ دن پہلے پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن نے ان کو دباؤ میں لینے کے لئے کئی حربے استعمال کئے اور اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نے ان کو ملاقات کے لئے بلایا اور مبینہ طورپر اے ڈی پی میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں چپ رہنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ یاد رہے کہ شیریار محسود کی گرفتاری کے بعد میڈیا پر آنے والی بعض حقائق کے بعد پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن مجبور ہوئی تھی جس کی وجہ سے شیریار محسود کو رات نو بجے رہا کردیا گیا تھا۔فاٹا میں تبدیلی کے لئے کوشاں حلقوں نے اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے کہ اس کیس سے اس تبدیلی کا آغاز ہوجائے گا جس کی کافی عرصے سے تمنا کی جارہی ہے۔شیریار محسود کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کے بعد ایک علیحدہ پٹیشن میں پولیٹیکل ایجنٹ کے اس استحقاق کو چیلنج کیا جائے گا کہ وہ بندوبستی علاقے میں لوگوں کو گرفتار کر سکتا ہے یا آج تک ہونے والی تمام گرفتاریاں غیرقانونی تھیں؟۔شیریار محسود نے مزید کہا کہ موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ نے ذاتیات میں آکر میرے بھائی کے فوٹو سٹیٹ کیبن کی وجہ سے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں موجود تمام فوٹو سٹیٹ کیبنز کو بلڈوز کردیا جس کی وجہ کئی خاندانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور ہماری کوشش ہے کہ اس کے لئے اعلی عدلیہ میں الگ کیس جلد سے جلد دائر کیا جاسکے۔

36 Comments (تبصرے)

  1. Yesterday, while I was at work, my cousin stole my iPad and tested to see if it can survive a 25 foot drop, just so she can be a youtube sensation. My iPad is now broken and she has 83 views. I know this is completely off topic but I had to share it with someone!

  2. Hello, I believe your site may be having internet browser compatibility problems.
    Whenever I take a look at your website in Safari, it looks fine however when opening in Internet Explorer,
    it has some overlapping issues. I merely wanted to give you a quick heads up!
    Other than that, excellent blog!

Leave A Reply (جواب چھوڑ دیں)