زمینی مائنز بم: خطرات اور خدشات

408

ایک پرامن علاقے کی تشکیل اسی وقت ممکن ہے جب اہل علاقہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں. انہیں تحفظ حاصل ہو اور زندگی کی بینادی سہولیات سے بہرہ ور ہوں. تب اہل علاقہ آپ کی ہر آواز پہ لبیک کہیں گے اور آپ کا ساتھ دیں گے . لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے ساتھ بہترین سلوک سے پیش آیا جائے. اور جن لوگوں نے آپ کی اور آپ کے وطن کی خاطر قربانی دی ہوں، ان کا ایک الگ مقام ہونا چاہیے.
گزشتہ دس سالوں سے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز میں قبائلی عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں. اپنے گھر بار پیش کیے ہیں. اپنے روزگار کو خیر باد کہہ دیا ہے. غرض دہشتگردی کے مقابلے میں قبائل، حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئیں. وزیرستان تقریباً ایک دھائی تک شورش زدہ علاقہ رہا ہے. جس کا اہل علاقہ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں . پچھلے دو سالوں میں علاقہ پھر اپنی سابقہ امن کی طرف روا دوا ہے. کس قدر ترقیاتی کام بھی شروع ہوچکے ہیں. جو بڑی خوش آئند بات ہے.
انسانی زندگی سابقہ حالت پر آرہی ہے. لیکن زمینی مائنز سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے. علاقے میں مدفون جابجا زمینی مائنز نے عام زندگی دشوار بنا دی ہے. گزشتہ ڈیڑھ دو سال میں 71 لوگ زمینی مائنز کا شکار ہوچکے ہیں. کئی جانور اس کی زد میں آچکے ہیں. معصوم کھلیاں مُرجا چکی ہیں. کتنے نوجوان اپنی ٹانگوں سے محروم ہوگئے ہیں. اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے. جو اہل علاقہ کے لئے نہایت پریشانی اور تشویش کا باعث ہے.
ان زمینی مائنز کی وجہ سے علاقے میں چلنا پھرنا مشکل بن گیا ہے. زندگی ہے کہ معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہی. اور اب تو کئی لوگ وزیرستان جانے سے کتراتے ہیں . جو لوگ گئے ہیں، وہ بھی اپنی اور بچوں کی جانوں کی خاطر واپسی پر مجبور ہیں.
زمینی مائنز ایک سنگین مسئلہ ہے. اگر اس کو بروقت حل نہ کیا گیا تو نہ جانے اور کتنی جانیں لے جائیں. اس حالت میں عام شہری زندگی بسر کرنا آسان نہیں. اور امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ زمینی مائنز کا صفایا کیا جائے. تاکہ لوگ خوشگوار اور پرامن زندگی گزار کرسکیں.

فریدون برکی

58 Comments (تبصرے)

  1. whoah this blog is excellent i really like reading your articles. Stay up the good work! You already know, many persons are looking around for this info, you could help them greatly. egckfgbeekdd

  2. I do believe all of the ideas you’ve offered for your post. They are really convincing and will definitely work. Still, the posts are very quick for newbies. May just you please extend them a little from next time? Thank you for the post. afkeabkgdfkg

  3. Wow! This could be one particular of the most useful blogs We’ve ever arrive across on this subject. Basically Wonderful. I’m also a specialist in this topic so I can understand your hard work. ddedkdcbdekcaefc

  4. Spot lets start off perform on this writeup, I seriously consider this astounding internet site needs much more consideration. Ill apt to become once again to find out to read considerably a lot more, thank you that information. akegafcfkcek

Leave A Reply (جواب چھوڑ دیں)