قبائل کو درپیش مسائل اور انکا حل؟

534

پچھلے دس پندرہ سالوں سے فاٹا کا انتہائی پس ماندہ علاقہ جنوبی وزیرستان ہر قسم کی مشکلات سے دو چار ہوا ہے. یہاں جو تباہی و بربادی ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے..علاقہ مکینوں کے کاروبار تباہ ہوے.. مکانات کھنڈرات میں تبدیل کر دئے گئے.مکینوں کو در بدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور کیا گیا. راشن کے لئیے لائنوں میں کئی کئی دن تک کھڑا رہنے پر مجبور کیا گیا.. امداد کے نام پر بھکاری بنایا گیا. ہر  قدم پر انکی تذلیل کی گئی…اور اب کبھی وطن کارڈکے نام , تو کبھی ڈومیسائل کے لئے  اصحاب اختیار انکی تذلیل کر رہے ہیں. ….اور اس غیرت مند قوم کے افراد کو ہر طریقے سے پریشانیوں میں مبتلا رکھا جا رہا ہے..اسکی وجہ کم از کم میں تو آج تک نہ سمجھ سکا…کیا انکو انکی اور انکے آباء واجداد کی ملک کے لیئے دی گئی قربانیوں کی سزا دی جا رہی ہے یا کہ انکو مذید ملک وقوم کے لیئے قربانیاں نہ دینے کے لیئے اکسایا جا رہا ہے………اب میں اصل بات کی طرف آؤں گا. وہ یہ کہ ان تمام مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی باتیں تو بہت کرتے ہیں مگر عملی اقدامات اٹھانے کے لئے کوئی بھی آگے نہیں آتا……….مسائل اور  مشکلات پہت ہیں..مگر  میری نظر میں انکا ایک آسان سا حل بھی ہے. وہ یہ کہ ایک پولیٹیکل ایجنٹ کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ بس ہو گیا جتنے مزے کرنے تھے وہ آپ لوگوں نے کر لیئے ابھی وقت ہے ان لٹے پُٹے بے آسرا لوگوں کی خدمت کرنے کا.جسکی آپ لوگ بھاری بھاری قیمت وصول کر رہے ہیں. میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ کو اپنے پورے عملے کے ساتھ لدھا, مکین, سرا روغہ , یا سرویکئی میں سے کسی ایک مقام پر اپنا دفتر شفٹ کر دینا چاہیئے. تاکہ لوگوں کو مذید ٹانک میں مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے گرمی اور مچھروں سے چھٹکارہ مل جائے…..ایک پولیٹیکل ایجنٹ کے جانے سے وزیرستان سے متعلق تمام محکمے خود بخود علاقہ میں شفٹ ہو جائینںگے   … اس عمل سے ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی. اور علاقہ کے لوگوں کے مسائل کا حل بھی انکو گھر کی دہلیز پہ مل جائے گا

سردار جمال الدین محسود

48 Comments (تبصرے)

  1. hey there and thank you for your information – I have definitely picked up something new from right here. I did however expertise several technical points using this site, as I experienced to reload the website many times previous to I could get it to load correctly. I had been wondering if your web hosting is OK? Not that I’m complaining, but sluggish loading instances times will often affect your placement in google and can damage your quality score if ads and marketing with Adwords. Anyway I’m adding this RSS to my email and could look out for a lot more of your respective interesting content. Ensure that you update this again soon.

Leave A Reply (جواب چھوڑ دیں)