قواعد وضوابط

 

قارئین گرامی۔۔!! یاغستان ڈاٹ کام فاٹا (پاکستان) کی سطح پر ایک روایتی ویب سائٹ ہے۔ ہم اس ویب سائٹ پرمختلف مضامین، کالمز، بلاگز،علاقائی نظم و نثر کے علاوہ فاٹا کے مسائل و حقوق پر بحث و تبصرے قارئین کے لئے آن لائن کررہے ہیں، آپ بھی کئی طرح سے “یاغستان ڈاٹ کام” کی مدد کرسکتے ہیں۔

  • اپنے مضامین، نظمیں،رائے اور بلاگ ارسال کرکے۔
  • فاٹا سے متعلق دیگر اخبارات و جرائد میں ٹھوس معلومات مفصل حوالوں کے ساتھ ارسال کرکے۔
  • فاٹا کے باشندوں میں مثبت آگاہی اور شعور اجاگر کرنے والی تحریریں ارسال کرکے۔
  • فاٹا کے باشندوں کیلئے نئے تعلیمی، معاشی، معاشرتی اور صحت عامہ کے مواقع کے حصول کی نشاندہی کرکے۔

علاوہ ازیں، ہمارے سب معزز قارئین درجہ ذیل گزارشات کا دھیان رکھتے ہوئے اپنے مضامین، کالمز،معلومات، آزادانہ رائے اوربے لاگ تبصرے “یاغستان ڈاٹ کام” میں اشاعت کے لئے بھیج سکتے ہیں، جنہیں مناسب ایڈیٹنگ کے بعد آپ کے نام سے شائع کیا جائے گا۔ نیز،جو خواتین وحضرات اردو لکھنے میں دشواری محسوس کرتے ہوں،انکی تحریر کی تصحیح بھی ہمارا سٹاف کرے گا۔

  • کسی شائع شدہ بلاگ/ مضمون کے ترجمہ کی صورت میں اطمینان کر لیں کہ یہ کاپی رائیٹڈ تو نہیں ہے۔
  • کسی بھی شخصیت یا ادارے کے بارے میں توہین آمیز کلمات نہ لکھیں ۔
  • اپنے تبصرے جامع اور مختصر انداز میں تحریرکریں ۔
  • اپنی رائے زیر بحث بلاگ تک ہی محدود رکھیں، نئے موضوع پر نیا بلاگ تحریر کریں۔
  • کسی اور بلاگ، کتاب، رسالے یا اخبارسے حاصل کردہ تحریرکا حوالہ دینا نہ بھولیں۔
  • آپ یہاں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی، سماجی گروہ یا کسی ملک و قوم کی دل آزاری پر مبنی تحاریر، منافرت انگیزی، تضحیک آمیزی، گالم گلوچ، پائریسی اور دیگر کسی بھی قسمکے قانون شکن عمل سے گریزاں رہنے کے پابند ہیں۔
  • ادارے کا عملہ آپ کے ذریعہ شامل کردہ تمام مواد اور معلومات پر نظر ثانی کا مجاز ہے۔ لہٰذا ایسا کوئی بھی مواد یا معلومات شامل نہ کریں جسے آپ خفیہ یا ذاتی نوعیت کا خیال کرتے ہوں۔
  • یہاں ارسال کئے گئے کسی بھی مواد کو کسی بھی سبب کے باعث حذف کرنے یا مدون کرنے کے تمام حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
  • دینی مضامین، آیات و احادیث یا اقوالِ اہلبیت اطہار وصحابہ کرام رضوان اللہ عنہم ارسال کرتے وقت مستند حوالہ جات ساتھ لکھے جائیں۔ بنا حوالہ جات کے تحریریں نامنظور کی جاسکتی ہیں۔
  • مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے صارف ورکن کو انتظامیہ کی طرف سے ایک بار تنبیہہ کی جائے گی۔ دوبارہ اِرتکاب کی صورت میں متعلقہ صارف کو “یاغستان ڈاٹ کام” سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ:یہاں ارسال کئے گئے کسی بھی مراسلے کے مواد کے لئے ادارہ ذمہ دار نہیں۔ تمام پیغامات مصنفین کی ذاتی آراء کااظہار کرتے ہیں۔